۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ / ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر،پرنسپل جامعۃ النجف علامہ محمد رمضان توقیرنے جمعۃ الوداع کے موقع پر ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر، پرنسپل جامعۃ النجف علامہ محمد رمضان توقیر نے جمعۃ الوداع کے موقع پر ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کیا اور نماز جمعہ کی امامت کے بعد شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ ڈویژن کی طرف سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر کوٹلی امام حسین سے نکالی گئی القدس ریلی کی قیادت کی۔

رپورٹ کے مطابق قدس ریلی کوٹلی امام حسین سے ڈیرہ بنوں مین روڈ تک نکالی گئی ۔ریلی شرکاءنے پینا فلیکسز،پلے کارڈ قدس جھنڈے اور تنظیموں کے جھنڈے اٹھائے یوئے تھے۔امریکہ و اسرائیل کی نابودی کے خلاف احتجاجی نعرہ بازی کرتے رہے۔

سابقہ ضلعی صدر مولانا کاظم مطہری،ناصر عباس توکلی،تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی،انتصار حسین ( جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈویژنل صدر ڈیرہ)سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی سےعلامہ محمد رمضان توقیر،سابقہ ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا ناصر عباس توکلی نے خطاب کیا۔

قدس ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج جمعۃالوادع کو یوم القدس کے طور پر دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔بیت المقدس کی آزادی اورعالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں ۔ہم بھی ظالم سے نفرت اور مظلوم سے حمایت، درس کربلا اور مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز واقعات اورانسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے قدس ریلی کے شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: روزہ کی حالت میں آپ شرکاءکاجذبہ قابل تعریف ہے۔عالم اسلام کی کئی نامور شخصیات رہبر کبیربانی انقلاب اسلامی امام خمینی نے بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کےلئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منایا کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا یوم القدس یعنی یوم اللہ،یوم اسلام ہے اوریوم قدس صرف بیت المقدس سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مظلومین کاظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ پاکستان اسے کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرے گا لیکن افسوس کے ساتھ استعماری سازشوں سے پاکستان میں اسرائیل کو پذیرائی دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ البتہ انشا اللہ وہ سب ناکام ہوں گے۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم قدس کو عظیم اور اہم بین الاقوامی اسلامی دن قرار دیا کہ جس دن ملت ایران اور مسلمان اقوام ایسے حق کو آشکار کرنے کیلئے صدا بلند کرتے ہیں جس کو چھپانے کیلئے عالمی استکباری قوتیں گذشتہ 60 سال سے اپنی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا: نمائندہ ولی فقہی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرمایا کہ قبلہ اول کی آزادی انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے۔بیت المقدس پر قبضہ صرف عالم اسلام کا نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے۔مسلم امہ کو اغیار کی بجائے ملک مسائل کو حل کرنا ہو گا۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید کہا: ہم عالمی طاقتوں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ناجائز وجود، جارحیت اور انسانیت سوز رویہ کی مذمت اور فسلطین کے مظلوم مسلمانوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرے اور ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ مظلومین جہاں چاہے وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم اور بالخصوص مسلمان ممالک فلسطین، عراق، شام، افغانستان، نائیجیریا کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرمست اور جابر ریاستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

یوم قدس صرف بیت المقدس سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مظلومین کا ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، علامہ محمد رمضان توقیر

یوم قدس صرف بیت المقدس سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مظلومین کا ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، علامہ محمد رمضان توقیر

یوم قدس صرف بیت المقدس سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مظلومین کا ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، علامہ محمد رمضان توقیر

یوم قدس صرف بیت المقدس سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مظلومین کا ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، علامہ محمد رمضان توقیر

یوم قدس صرف بیت المقدس سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مظلومین کا ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، علامہ محمد رمضان توقیر

یوم قدس صرف بیت المقدس سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مظلومین کا ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، علامہ محمد رمضان توقیر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .