۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
کریز

حوزہ/ علامہ محمد باقر منتظری نے کہا کہ عرب سرزمین و فضائیہ اب بھی اسرائیل کے استعمال میں ہے جس کو فی الفور بند ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد امام موسی کاظم علیہ السلام کریز کی جانب سے مظلومینِ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

علامہ سید محمد باقر منتظری نے مسلم امہ کو مظلومین غزہ کی حمایت میں نکلنے پر زور دیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عرب سرزمین و فضائیہ اب بھی اسرائیل کے استعمال میں ہے جس کو فی الفور بند ہونا چاہئے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد کریز مولانا طفیل عباس ہاشمی نے کہا کہ غزہ پہ بمباری اور اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل برداشت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .