۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ آج غزہ کی پٹی کے مکینوں کے خلاف مسلسل 47ویں روز بھی قابض صہیونی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، طبی ذرائع نے 41 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں دیگر کے لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے طبی ذرائع نے آج 22 نومبر بروز بدھ کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں رہائشی مکانات پر صیہونی حکومت کے گذشتہ رات کے حملوں میں 41 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے بعد اور خاص طور پر مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل 47ویں روز بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

قابض اسرائیلی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع "کمال عدوان" اسپتال پر شدید بمباری کی، صیہونی فوجیوں نے غزہ شہر کے مشرق میں یافا اسٹریٹ کو بھی نشانہ بنایا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" نے بھی آج خبر دی ہے کہ مغربی کنارے کے "طولکرم کیمپ " میں ایک گھر پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت بھی جاری رہے جب فلسطینی مزاحمت کار اور صہیونی فوج کے درمیان 47 روز تک جاری رہنے کے بعد آج صبح تل ابیب کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا، امریکی حکومت کے حکام نے اس معاملے میں قطر اور مصر کی ثالثی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .