۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ غزہ میں حماس کے میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے جنگ کے آغاز سے اب تک 14 اسپتالوں پر براہ راست حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر بمباری بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

غزہ کے میڈیا آفس نے مزید کہا: کمال عدوان اسپتال پر بمباری غزہ کے طبی اور صحت کے شعبے کو تباہ کرنے کے لیے ایک متفقہ اسرائیلی منصوبے کی نشاندہی کرتی ہے۔

غزہ کی اس فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونیوں نے غزہ اور شمالی غزہ کے صوبوں میں 14 سے زائد اسپتالوں پر براہ راست بمباری کی ہے۔

گزشتہ روز شام کے وقت الجزیرہ نے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں درجنوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فائٹر طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے داخلی دروازے کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے، ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .