حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لیے صیہونی فوجی آئے روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور فلسطینیوں کو شہید، زخمی یا جیلوں میں ڈالتے ہیں۔
فلسطین کی شہاب خبررساں ایجنسی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں بیتونیا شہر میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی بچے کو شہید اور چار کو زخمی کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے طولکرم قصبے اور وہاں واقع کیمپ پر بھی حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ قصبے کے اسپتال کو فوجیوں نے گھیرے میں لے لیا۔
بدھ کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کر کے دو فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا، طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 240 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔