۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے شروع ہونے کے باوجود فریقین کے درمیان جنگ بندی پر واپسی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعے کو جنگ بندی ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطین اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی طرف واپسی کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور دوحہ صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے جو بھی ضروری ہو گا وہ کرے گا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر مسلسل بمباری سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی اور غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر تباہی میں شدت آ جائے گی۔

صہیونیوں کے حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے قطر کی وزارت خارجہ نے کہا: ہم شہریوں کو نشانہ بنانے، اجتماعی قتل و غارت اور غزہ کی پٹی میں شہریوں کو زبردستی محصور کرنے اور انہیں وہاں سے زبردستی نکالنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں قطر نے عالمی برادری سے بھی کہا کہ وہ دوبارہ تنازعات کو روکنے کے لیے تیزی سے کام کرے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی عبوری حکومت کے دہشت گرد فوجیوں نے آج (جمعہ) سے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے، غزہ کی پٹی میں 6 روزہ عارضی جنگ بندی کے ختم ہونے کے بعد اور صہیونیوں اور مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان متعدد قیدیوں کے تبادلے کے بعد تل ابیب نے مزید جنگ بندی کی مخلافت کرتے ہوئے دوبارہ حملہ شروع کر دیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر صہیونیوں کے دورباہ حملے کے ساتھ ہی صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں قائم صہیونی بستیوں میں میزائل حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .