۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
طباطبایی

حوزہ/ امام جمعہ اصفہان، آیت اللہ طباطبائی نے کہا کہ غزہ جنگ میں امریکہ ذلیل و رسواء ہو گیا اور اقوام عالم بھی سمجھ گئیں ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس اعتماد کے قابل نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نے غزہ کے لوگوں کی شہادت پر تسلیت اور غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر، ان مظالم پر خاموش ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب امریکہ سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی کے بعد، حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے جو اہم کردار ادا کیا وہ غاصب اسرائیل کے سفارت خانے کی بندش اور فلسطین کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا اقدام تھا اور قابض ریاست کے بارے میں بہترین تعبیر پیش کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیل کینسر کے غدود ہے۔

صوبۂ اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ خطے میں اسلامی ممالک کو ڈرانے کیلئے غاصب اسرائیل کی مدد کرتا ہے، کہا کہ امریکہ نے کھلے عام غاصب اسرائیل کی حمایت میں وٹو کے حق کا استعمال کیا ہے اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کو نیز ان مظالم کی مذمت کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ میں امریکہ مزید ذلیل و رسواء ہو گیا اور اقوام عالم بھی سمجھ گئیں ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس اعتماد کے قابل نہیں۔

امام جمعہ اصفہان نے کہا کہ دشمن اپنے ہی ہاتھوں سے بے آبرُو ہو رہے ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں ہمیں ہسپتالوں اور شیر خواروں کو نشانہ بنانے کی کوئی مثال نہیں ملتی، لیکن یہ کام غاصب اسرائیل اور اس کے حامیوں نے کر کے دکھایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .