۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
سیدمحمد نبوی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج میں مدرسہ علمیہ خاتم الانبیاء کے پرنسپل نے کہا: مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر بعض اسلامی ممالک کی خاموشی شرم آور ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید محمد نبوی نے حوزہ نیوز کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے یمن پر امریکہ، برطانیہ اور دیگر اتحادیوں کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس حملے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دنیائے اسلام کی دشمنی میں غاصب اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان کوئی فرق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امید ہے اسلامی ممالک بھی بہت جلد منحوس اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں ایک محاذ پر ہوں گے۔

مدرسہ علمیہ خاتم الانبیاء کے پرنسپل نے کہا: یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ عالم اسلام کے مقابلے میں غاصب اسرائیل کے ساتھ ایک محاذ پر لڑ رہے ہیں۔ پس کہا جا سکتا ہے کہ ملت فلسطین اور غزہ کا دشمن صرف اسرائیل نہیں بلکہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک بھی مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اس جنگ میں برابر کے شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .