۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
القسام

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں دشمن کے کئی قیدی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں دشمن کے کئی قیدی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کی شام کو فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جنگجوؤں نے جو تاریخ رقم کی ہے وہ قوم کی تاریخ کی عظیم ترین اور مقدس ترین جنگوں میں سے ایک ہے، طوفان الاقصی کی جنگ ملک و قوم کی تاریخ کی ایک اہم جنگ اور تمام ممالک کی آزادی کے لئے ایک پکار تھی۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ دشمن کی ہلاکتوں اور قوم کے خلاف جرائم کا جواب دینے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کریں، ہم نے دشمن کو شدید ضربیں دی ہیں اور ہم 7 اکتوبر کے حملے سے بھی زیادہ سنگین ضربیں لگا رہے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے 100 روزہ جنگ کے دوران 1000 اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا، ہم نے دشمن قوتوں اور فوجی ساز و سامان کو جو کچھ بھی نشانہ بنایا ہے وہ قسام بریگیڈ کے تیار کردہ ہتھیاروں سے کیا ہے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے اور غزہ سے اپنے قیدیوں کو آزاد کرانے میں ناکام رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران دشمن کے بہت سے قیدی لاپتہ ہو گئے ہیں، القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ امکان ہے کہ ان قیدیوں میں سے زیادہ تر مارے گئے ہوں گے اور اس کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .