حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے فلسطینیوں پر ہو رہے مسلسل حملوں کے جواب میں ایک بار پھر شام میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں الخضرا کے علاقے میں امریکی فوجی اہداف اور مشرقی شام میں دیر الزور کے علاقے میں العمر آئل فیلڈ پر حملے کیے گئے ہیں۔
ایک بیان میں عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرونز نے شام میں الخضرا کے علاقے میں امریکی فوجی اڈوں اور مشرقی شام میں دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ کو نشانہ بنایا۔
شام کے مختلف علاقوں میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران عراق کی اسلامی مزاحمت کا یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ شام میں غریب الجیر کے علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔