۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امریکہ نے یمن پر حملہ کر کے اپنی سب سے بڑی تاریخی غلطی کی اور انگلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بحرین جیسے ممالک نے بھی ان کے اس جرم میں حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر بوشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے یمن پر امریکہ اور اس کے حامیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور انگلستان نے اپنے حواری ممالک کے ساتھ مل کر یمن پر سمندری اور ہوائی حملے کیے ہیں۔ یہ معاملہ بہت خطرناک ہے اور اس کے ساتھ خطے میں ایک نئی جنگ چھڑ گئی ہے۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امریکہ نے یمن پر حملہ کر کے اپنی سب سے بڑی تاریخی غلطی کی اور انگلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بحرین جیسے ممالک نے بھی ان کے اس جرم میں اس کا ساتھ دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا: امریکہ اور انگلستان کو جان لینا چاہیے کہ ان کا حملہ بے نتیجہ نہیں جائے گا۔ یمن خود انہیں ایک تاریخی اور دیرپا سبق سکھائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .