۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کے عوام نے آج بروز جمعہ 12 جنوری کو اپنے ملک پر امریکی اتحاد کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک زبرست مظاہرہ کیا اور " فتح موعود و جهاد مقدس " کے نعرے لگاتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے عوام نے آج بروز جمعہ 12 جنوری کو اپنے ملک پر امریکی اتحاد کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک زبرست مظاہرہ کیا اور " فتح موعود و جهاد مقدس " کے نعرے لگاتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

یمنی سیاست دان مراد قاسم علی نے اس مارچ میں شرکت کرتے ہوئے لوگوں سے خطاب کیا اور کہا:ہمارا موقف واضح ہے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم باز نہیں آئیں گے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، ہم غزہ میں امت مسلمہ کی حمایت کرتے ہیں اور یہ جارحیت ہمیں ان سے دور نہیں ہونے کر سکتی۔

امریکی -برطانوی حملے کے خلاف لاکھوں یمنیوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ آج صبح بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں اور امریکی افواج کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ نے طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں سے یمن کے 12 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، اس حملے کے فوراً بعد انصار اللہ یمن فورسز نے اعلان کیا کہ وہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں دشمن کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملے کر رہے ہیں۔

صنعاء کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے مغربی اتحاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ اور برطانیہ کو اس کھلی جارحیت کے تمام سنگین نتائج بھگتنے اور بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے"۔

امریکہ اور برطانیہ کے ان حملوں میں یمنی مسلح افواج کے 5 اہلکار شہید ہو گئے اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .