۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
1

حوزہ/ اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں یمنی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک امریکی قرارداد پاس کی، یمن کی تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو سیاسی کھیل قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں یمنی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک امریکی قرارداد پاس کی، یمن کی تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو سیاسی کھیل قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس قرارداد کو منظور کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی لیکن روس اور چین نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو سیاسی محرک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں خونریزی بند ہونی چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے بحیرہ احمر کی موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ غزہ جنگ روکنے سے بہت سے ممکنہ خطرات کم ہو جائیں گے۔

دوسری جانب چینی نمائندوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ غزہ کی جنگ کا رد عمل ہے، ادھر الجزائر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں کی جا رہی پرتشدد اور تباہ کن کارروائیوں کے تناظر میں دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو نظر انداز نہیں کر سکے گی۔

سلامتی کونسل میں یمن کے خلاف امریکی قرارداد کی منظوری پر یمن کی تحریک انصار اللہ نے اسے سیاسی کھیل قرار دیا ہے، انہوں نے غزہ کے عوام پر حملوں اور وہاں کا محاصرہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .