۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بر

حوزہ / کاشان کے امام جمعہ نے عالم اسلام کے سامنے بعض یورپی ممالک کے ساتھ یمن کی انصار اللہ کے مقابلے میں اسرائیل کے شیطانی اتحاد کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس شیطانی اتحاد کو بے اثر کرنے کے لیے دنیا کے مسلمانوں کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے نہج البلاغہ کی حکمت 38 کے ساتویں حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام نے حکمت کے اس حصے میں امام حسن مجتبی علیہ السلام کو فرمایا: "دوست تلاش کرنے کے لیے جھوٹے اور بدقول سے دوستی نہ کرو کیونکہ ایسا شخص سراب کی مانند ہوتا ہے۔"

انہوں نے کہا: آیت اللہ مکارم فرمایا کرتے تھے کہ "ایسے شخص سے دوستی کرنا انتہائی خطرناک ہے جس کا محرک اور محور خود غرضی، کمزور ایمان اور بے لگامی ہو"۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے راسک میں پولیس شہداء کے ساتویں کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: شہدائے راسک کے اہل خانہ سے تعزیت کے ساتھ، ہم خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان ظالموں اور ان کے سہولت کاروں سے جلد از جلد اور سخت انتقام لے"۔

کاشان کے امام جمعہ نے عالم اسلام کے سامنے بعض یورپی ممالک کے ساتھ یمن کی انصار اللہ کے مقابلے میں اسرائیل کے شیطانی اتحاد کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس شیطانی اتحاد کو بے اثر کرنے کے لیے دنیا کے مسلمانوں کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنی چاہیے اور انہیں اسرائیلی مذموم اتحاد کے مقابلہ کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .