۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه اهل سنت سیریک

حوزہ / شیخ عبدالعزیز افراز نے کہا: جب امت اسلامی بیدار ہوئی اور اتحاد کے مفہوم کو سمجھ گئی تو مسلمانوں کو کئی گذشتہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان کے مطابق، ایران کے شہر سیریک کے اہل سنت امام جمعہ شیخ عبدالعزیز افراز نے گزشتہ رات سیریک شہر کی جامع مسجد میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: خدا نے اپنے فضل و کرم سے تمام جہانوں کی طرف رسولِ رحمت (ص) کو بھیجا "وَمَآ أَرۡسَلنَٰکَ إِلَّا رَحمَةٗ لِّلعَٰالَمِینَ"۔

انہوں نے اسلامی معاشرے میں اتحاد کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج سب لوگ یہ سمجھ چکے ہیں کہ جب اتحاد اور امن کی نعمت ہے تو اختلافات کیوں ہوں، اتحاد میں کون سی ایسی بری چیز ہے کہ ہم اختلاف کی طرف جائیں؟۔

شیخ عبدالعزیز افراز نے مزید کہا: یقینا تفرقہ اور اختلافات کے پیچھے ایک پوشیدہ ہاتھ ہے، جن کا نعرہ ہی یہی ہے کہ "اختلاف پیدا کرو اور حکومت کرو"۔ بدقسمتی سے دشمن نے انہی حربوں کو استعمال کرتے ہوئے کئی اپنے مقاصدکو بھی حاصل کیا ہے۔

انہوں نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں امت اسلامیہ کے بیدار ہونے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب امت اسلامی بیدار ہوئی اور اتحاد کے مفہوم کو سمجھ گئی تو مسلمانوں کو کئی گذشتہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

شہر سیریک کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: ہم آج اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ دوسروں کو بتائیں کہ الحمد للہ ہم متحد ہیں اور ہمارے درمیان ہمیشہ اتحاد موجود ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .