حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے پروفیسر خالص ایڈمر نے ۳۷ ویں وحدت کانفرنس میں کہا کہ وحدت خدا کے حقیقی منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے۔ اگر ہم اس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کو خدائی رنگ دینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مسلمان ایک دوسرے کی مثل ہیں ہم سب کو وجود لایزال سے تمسک کرنا چاہئے۔ آج شیطان اس کوشش میں ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کو فروغ دے۔
انہوں کہا کہ عموما ایسا ہوتا ہے کہ انسانوں سے بات چیت کی جائے تو وہ اپنے مشترکات کی بنیاد پر ایک محور پر جمع ہوجاتے ہیں۔
پروفیسر ایڈمر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مسلمان اپنے اختلافات کو بھلا کر وحدت اسلامی کی راہ میں قدم بڑھائیں گے۔
انہوں نے اسلامی قدروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدار اہمیت کی حامل ہیں اور ہمیں ان اقدار سے وفادار رہنا چایئے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو گفتار اور کردار کے غازی ہیں ایسے لوگوں سے دینی امور میں فائدہ اٹھان ا چاہئے۔
News ID: 393413
2 اکتوبر 2023 - 13:23
- پرنٹ
حوزہ/ ہم سب مسلمان ایک دوسرے کی مثل ہیں ہم سب کو وجود لایزال سے تمسک کرنا چاہئے۔ آج شیطان اس کوشش میں ہے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کو فروغ دے۔ ہمیں یقین ہے کہ مسلمان اپنے اختلافات کو بھلا کر وحدت اسلامی کی راہ میں قدم بڑھائیں گے۔