حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ مولوی محمد اسحاق مدنی نے 37ویں بین الاقوامی وحدتِ اسلامی کانفرنس کے وبینار میں اختلافات کے وجود کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: اگر مسلمان واقعا عالم اسلام کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے درمیان گفتگو، بحث و مناظرہ بہت ضروری ہے لیکن یہ گفتگو ان افراد کے درمیان ہونی چاہیے جو مخلص ہوں اور واقعا مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں۔
انہوں نے کہا: ہفتہ وحدت پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بابرکت ایام ہیں۔ یہ ایک ایسی مناسبت ہے جو ہر مسلمان کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث ہے اور فرقِ اسلامی میں سے کوئی بھی فرقہ ایسا نہیں جو اس دن خوشی اور شادمانی کا اظہار نہ کرتا ہو۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ نے کہا: اختلاف ایک ایسا مسئلہ ہے جو دانستہ یا غیر ارادی طور پر لوگوں کے درمیان پیدا ہو جاتا ہے۔ چونکہ اختلاف کا منبع انسان کا اندیشہ و تفکر ہوتا ہے اور لوگ مختلف خیالات رکھتے ہیں، اب چاہے کوئی شخص مذہبی ہو یا نہیں؟۔
انہوں نے مزید کہا: اگر مسلمان واقعا عالم اسلام کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے درمیان گفتگو، بحث و مناظرہ بہت ضروری ہے لیکن یہ گفتگو ان افراد کے درمیان ہونی چاہیے جو مخلص ہوں اور واقعا مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں کیونکہ اگر وہ افراد جو ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یا ذاتی مسائل اور تعصب کی وجہ سے ان مسائل میں وارد ہوتے ہیں تو قطعا اور یقینا یہ چیز دنیائے اسلام کے لے ضرر اور تضعیف کا باعث بنے گی۔