۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر توفیق بن عامر

حوزه/ بیت الحکمہ تیونس کے رکن نے مجمع جہانی برائے تقریب مذاہبِ اسلامی کی جانب سے منعقدہ انٹرنیشنل ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے دشمنوں کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت الحکمہ تیونس کے رکن ڈاکٹر توفیق بن عامر نے مجمع جہانی برائے تقریب مذاہبِ اسلامی کی جانب سے منعقدہ انٹرنیشنل ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے دشمنوں کے مقابلے میں مزاحمت کرنی چاہیئے، مگر صرف اس بہانے سے کوئی کافر ہے اس سے قطع رابطہ نہیں کرنا چاہیئے، کیونکہ اسلام کا ظہور ہی اس لئے ہوا ہے کہ تمام بنی نوع آدم کے درمیان صلح و آشتی کو رائج کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام انسانیت کے درمیان صلح کو رواج کرنے کے لئے آیا ہے، لہٰذا مملکتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور صلح کے ساتھ رہنا چاہیئے۔

تقریب نیوز کے مطابق، ڈاکٹر توفیق بن عامر نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جان لینا چاہیئے کہ ایک بنیادی قدر بنام وحدت اپنا وجود رکھتی ہے ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی بنیادی قدر کے سبب ہمیں تفرقہ سے ہاتھ اٹھالینا چاہیئے اور وحدت کے حصول کی کوشش کرنی چاہیئے، وحدت کے باب میں ہمیں اپنے فتووں سے گریز کرنا چاہیئے اور ان فتاویٰ پر عمل کرنا چاہیئے جو علماء اور مفکرین نے صادر کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آزادی اور کرامت انسانی کا احترام کرنا چاہیئے۔ تمام ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ صلح و آشتی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .