۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آخوند عبدالرزاق رہبر

حوزہ / ایران کے صوبہ گلستان کے شہر "آق قلا" کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: مسلمانوں کے درمیان تمام اختلافات یہودیوں اور صیہونیت کی سازشوں کا نتیجہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ گلستان کے شہر "آق قلا" کے اہلسنت امام جمعہ آخوند عبدالرزاق رہبر نے 37ویں بین الاقوامی کانفرنس کے چوتھے ویبنار میں خطاب کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "انی تارک فیکم الثقلین کتاب الله و عترتی"۔ گذشتہ دنوں سویڈن میں کتاب اللہ کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ اگر تمام مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن ایسی حرکات کی جرأٔت ہی نہ کرے۔

انہوں نے کہا: خداوند متعال قرآن پاک میں فرماتا ہے: "واعتصموا بحبل الله جمیعاً ولا تفرقوا" یعنی "سب خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ کرو"۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام نسلوں، سیاہ و سفید کو اتحاد کی طرف بلایا اور بلند آواز سے اعلان فرمایا کہ "کسی میں کوئی فرق نہیں، نہ کوئی عربی میں نہ کوئی عجمی میں اور نہ کوئی گورا ہے اور نہ ہی کوئی کالا ہے، معیار صرف تقویٰ ہے۔

آخوند رہبر نے مزید کہا: ہمیں پیغمبر اکرم (ص) اور قرآن کریم کی سیرت اپنانی چاہئے، اس سے مسلمانوں میں اتحاد قائم ہوگا۔ اب مسلمانوں کی یہ ناکامیاں ان کے اختلافات کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "اختلاف" فرعونوں کا غلط کلچر ہے۔ جو تفرقہ اور اختلاف پیدا کرتے ہیں، ان کا مقصد خدا نہیں ہے بلکہ ان کا ہدف خود دنیا پر حکومت کرنا ہے، وہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرتے ہیں تاکہ ان کی حکومت و طاقت مضبوط ہو سکے اور وہ پوری دنیا پر قبضہ کر سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .