حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ حسن اراکی نے آیہ مبارکہ «أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ» کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: طاغوت ہمیشہ یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ خدا کا کام صرف خلق اور تخلیق ہے اور حاکمیت سے اس کا کوئی تعلق نہیں جبکہ دینی متون بشمول یہ آیت کریمہ اس کے برعکس حقیقت بیان کرتے ہیں۔
آیت اللہ اراکی نے مزید کہا: شیعہ نظریے کے مطابق، خدا حقیقی معنوں میں حاکم ہے اور کوئی بھی دوسرا حاکم خدا کی جانب سے مقرر ہونا چاہیے۔ صرف امامت کی شرائط کا حامل ہونا کافی نہیں ہے۔
مجلس خبرگان رهبری نے رکن کہا: روایات کے مطابق مساجد خدا کا گھر ہیں یعنی وہی خدا جو فرمانروائی کرتا ہے۔ اس لحاظ سے مسجد خدا کی حکمرانی کا مرکز شمار ہوتی ہے اور امام معصوم (ع) کے قیام کی جگہ ہے۔ اسی وجہ سے ائمہ (ع) کو "ولیّ امر" کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ