آیت اللہ محسن اراکی
-
آیت اللہ محسن اراکی:
آج دفاع کا وقت نہیں ہے بلکہ غاصب و ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف وسیع حملہ شروع کیا جانا چاہیے
حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے ایران کے شہر قم المقدس میں منعقدہ حوزویوں کے عظیم اجتماع میں امریکہ اور صیہونی ریاست سمیت انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے داروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور صیہونی ریاست کے سامنے تسلیم ہونا یا کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنا مطلق حرام ہے اور جب تک یہ صیہونی سرطانی غدہ ختم نہیں ہوگا، خطے میں سکون نہیں ہوگا۔
-
آیت اللہ محسن اراکی:
شہداء کے خون سے مقاومتی محاذ کو نئی زندگی اور دوہری طاقت ملتی ہے
حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: مقاومتی محاذ صرف ایک اصطلاح یا ایک جملہ نہیں ہے، بلکہ اس کی بنیاد قرآن پاک اور سنتِ الہی میں ملتی ہے۔
-
آیت اللہ اراکی:
حوزہ علمیہ نے اپنی ذمہ داری کو بطریقِ احسن انجام دیا ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: حوزہ علمیہ قم میں انقلاب اسلامی کے بعد جتنے علمی کام ہوئے ہیں، وہ اس سے پہلے کے تمام علمی کاموں کے برابر ہیں اور یہ چیز ملکی تمام شعبوں خاص طور پر حوزہ علمیہ میں انقلابِ اسلامی کے اثرات اور برکات کو ظاہر کرتی ہے۔
-
حوزہ علمیہ میں "ولایت شناسی" کے موضوع کو باقاعدہ تدریس کی ضرورت ہے، آیت اللہ اراکی
حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی طرح ہر زمانے سے متعلق ہے۔ ولایت کا معنی سماجی و معاشرتی نظام کا قیام ہے، اس لیے حوزہ علمیہ میں اس موضوع کو باقاعدہ طور پر پڑھایا جانا چاہیے۔
-
جہاد تبیین پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، آیۃ اللہ محسن اراکی
حوزہ / حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: جہاد تبیین پر خصوصی توجہ اور "خیمہ مزار شیخان" میں ایک مقام کو اس مسئلہ کے لئے مختص کرنا قابل تحسین ہے۔
-
حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن:
اعتکاف کا اسلامی معاشرے کی تطہیر میں انتہائی اہم کردار ہے
حوزہ / اعتکاف ان موارد میں سے ہے جو معاشرہ کی پاکیزگی کا باعث بنتے ہیں، اعتکاف پاک و پاکیزہ مقام پر ہونا چاہیے۔ اعتکاف فقط خلوت اختیار کرنے اور گوشہ نشینی کا نام نہیں ہے بلکہ معتکفین کی جامع مسجد میں خلوصِ دل سے موجودگی سے مشروط ہے۔
-
لوگوں کی خدمت سے بہتر کوئی عبادت نہیں، آیت اللہ اراکی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: مریض کی دیکھ بھال کرنا مقدس ترین خدمات میں سے ایک ہے اور یہ کام اپنے اندر بہت سی مشکلات بھی رکھتا ہے۔ اس لیے حکام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔