حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں منعقدہ چھٹے سالانہ اسلامی حکومت کی کتاب سیمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: موجودہ دنیا، ماضی اور حتیٰ کہ مستقبل کی دنیا کے تقاضوں اور فرق کو سمجھنا انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے عالمی سطح پر حوزہ علمیہ کی نئی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: انقلاب اسلامی کے بعد حوزہ علمیہ سے وابستہ توقعات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ نئی توقعات کا سب سے پہلا معیار یہ ہے کہ حوزہ کو اس سطح پر ہونا چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر تبدیلیاں لا سکے یعنی موجودہ عالمی مسائل کا تجزیہ کرے اور ان کے حل کے لیے عملی منصوبہ بندی کرے۔
حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے اس رکن نے مزید کہا: عالمی معیشت کے لیے ایک واحد کرنسی کا تعارف انتہائی اہم اور ضروری امر ہے۔ دنیا یقیناً ایک متحد عالمی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے، اور ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، نظریاتی بنیادیں فراہم کرنی ہوں گی، اور قابلِ عمل نمونوں کو پیش کرنے ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ