۱۳ تیر ۱۴۰۳ |۲۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 3, 2024
مدیر حوزه علمیه کردستان

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین رنجبر نے کہا: موجودہ دور میں تبلیغ اور میڈیا کا کام انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ہمیں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنا چاہیے اور خود کو صرف کسی ایک میدان تک محدود نہیں رکھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کردستان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین نادر رنجبر نے ایرانی شہر "قروہ" کے طلاب و فضلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: موجودہ حالات میں ہم انقلابِ اسلامی کے حساس ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: صدارتی انتخابات ان مسائل میں سے ایک ہے جن پر کافی توجہ دی جانی چاہیے اور اگر ہم اس سے لاتعلق رہے تو معاشرے کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوزہ علمیہ کردستان کے مدیر نے کہا: موجودہ دور میں علماء اور طلباء میں جو صلاحیت موجود ہے اس سے بہترین طریقے سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔

حجت الاسلام و المسلمین رنجبر نے کہا: موجودہ دور میں تبلیغِ دین اور میڈیا کا کام انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے ہمیں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنا چاہیے اور خود کو تبلیغ و ترویج دین کے سلسلہ میں کسی ایک میدان تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .