۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر/ جلسه شورای معاونان حوزه علمیه آذربایجان غربی با حضور مسئول مرکز رسانه و فضای مجازی حوزه

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کے سربراہ نے کہا: حوزہ علمیہ اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطے سے ہی حوزہ کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے، اور اسلام کے نظریات، انقلاب اسلامی اور اس کےمقدس نظام کو اسی کے ذریعہ لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ نے اپنے دورہ مغربی آذربائیجان کے دوران صوبے کے میڈیا ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا:حوزہ علمیہ موجودہ دور میں علوم اہل بیت (ع) کا مظہر ہے اور انقلاب اسلامی کا علمی مرجع ہے، حوزہ لوگوں کے اسلامی عقائد اور اخلاق کی جڑ کا نام ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر اور سربراہ نے مزید کہا: علماء اور بزرگان دین ہمیشہ سے ہی قوم اور عوام کے حقوق، اسلامی نظام اور انصاف پسند زندگی کے حامی رہے ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا:مغربی آذربائیجان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے دفتر کا قیام حوزہ اور علمائے کرام کی بہتر نمائندگی اور صوبے میں حوزہ اور عوام کے درمیان اخلاقیات اور روحانیت کے فروغ کے لیے ایک قابل تحسین قدم ہے۔

حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا: حوزہ علمیہ تحول اور ربدیلی لانے کے لئے 400 مختلف موضوعات مرتب کیے گئے ہیں۔ 500 حوزہ علمیہ حوزہ کے مشن اور اہم اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ملک میں 80 خصوصی مذہبی اشاعتیں بھی ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطے سے ہی حوزہ علمیہ کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے، اور اسلام کے نظریات، انقلاب اسلامی اور اس کےمقدس نظام کو لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا برتہ نےاپنے بیان کے آخر میں کہا: میڈیا کے ساتھ تعامل اور رابطہ قائم کرنا ان اہم کاموں میں سے ہے جو حوزہ علمیہ کے ناظمین کی کوششوں سے ممکن ہو سکتا ہے، اور حوزہ نیوز ایجنسی اس تعلق کو قائم کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .