حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ تہران کے اسٹوڈنٹس بسیج یونٹ میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام قاسم پیوارہ نے آج صبح ہفت روزہ نشریاتی مجلہ "صبحِ صادق" کے چیف ایڈیٹر سے ملاقات میں حضرت زہرا (س) اور امام راحل (رہ) کے یوم ولادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: میڈیا کو چاہئے کہ وہ خبروں کو درست اور دقیق طریقہ پر جمع آوری کرے اور پھر انہیں لوگوں تک پہنچائے۔
انہوں نے سائبر اسپیس میں دشمن کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن مضبوط اور مستحکم ایران کو میڈیا کے ذریعہ کمزور ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ دشمن کی خواہش ہے کہ وہ سائبر اسپیس، میڈیا اور بعض بکاؤ افراد کے ذریعہ ایک مضبوط اور مستحکم ایران کو کمزور ایران کے طور پر پیش کرے۔
انہوں نے مزید کہا: دشمن میڈیا کی مدد سے اپنے تئیں ایران میں اسلامی نظام کے خاتمے کے درپے ہے لہذا ملکی میڈیا کو مضبوط اور طاقتور ہونا چاہیے اور دشمن کے میڈیا کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام میں مثبت روشن خیالی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خبروں کو درست اور دقیق طریقہ پر لوگوں تک پہنچانا چاہئے کیونکہ انقلابِ اسلامی کی حفاظت کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہے۔