۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ مراسم تجلیل از طلاب برادر و خواهر کردستانی در دفتر حجت الاسلام والمسلمین پورذهبی

حوزہ / صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: میڈیا کمیت اور کیفیت ہر دو اعتبار سے معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کردستان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالرضا پور ذہبی نے گزشتہ رات صحافیوں سے گفتگو میں کہا: کمیت اور کیفیت ہر دو لحاظ سے معاشرے کی بہتری میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: جس وقت میڈیا معاشرہ کے لئے ایسا مواد تیار کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے جو حقیقی معنوں میں مفید ہو تو اس وقت کہا جا سکتا ہے کہ اب میڈیا درست سمت میں اور کامیاب جا رہا ہے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: ایک اور مسئلہ جس پر میڈیا کو خصوصی توجہ دینی چاہیے وہ یہ ہے کہ کسی بھی خبر کی تیاری میں اس کے موضوع کے معیار اور درستگی کو ملحوظ رکھا جائے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین پور ذہبی نے مزید کہا: یقیناً ایک مضبوط اور بااثر میڈیا کے لیے ماہر اور ہنر مند افراد کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے رائے عامہ پر میڈیا کا اثر بھی کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔

صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دوسری طرف حکومتوں کو بھی مقدار اور معیار کے لحاظ سے میڈیا کی حمایت پر کافی توجہ دینی چاہیے کیونکہ ایک میڈیا جو ان مسائل سے جتنا دور رہے گا وہ اتنا ہی اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے ادا کر سکتا ہے۔

میڈیا معاشرے کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کرتا ہے / کسی بھی خبر کی تیاری میں اس کے موضوع  کے معیار اور درستگی کو ملحوظ رکھا جائے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .