۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
انقلابِ اسلامی ایران

حوزہ/ موجودہ دور میں دنیا بھر کی مختلف امور میں پیشرفت اور اسی طرح ٹیکنالوجی سمیت مختلف میدانوں میں دنیا کی دوڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معیار زندگی کی بہتری کے میدان میں، اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کی ایک جھلک کو ایک تحریر میں سمیٹا گیا ہے۔ جسے حوزہ نیوز کے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | مترجم: غلام محمد شاکری

بہبود اور معیار زندگی کی بہتری" کے میدان میں اسلامی انقلاب کی کامیابیاں

1- 100% شہری اور 91% دیہی لوگوں کے پاس اور پکی سڑکیں اور مواصلاتی راستوں تک رسائی ہے جس کے ساتھ دیہی سڑکوں کے 500 گنا اضافہ ہوا ہے۔

2- ایران میں سب وے ( میٹرو پولیٹن) کی تعمیر میں 50 سال کی تاخیر کے باوجود تہران کے شہری دنیا کی آٹھویں سب وے کی سواری سہولیات فراہم ہیں۔

3- شہروں اور دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کے وسیع نیٹ ورک موجود ہے۔

4- انقلاب کے بعد ٪ 99.5 دیہاتوں اور شہروں میں ایرانی گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔

5- 10 گھرانوں سے اوپر والے دیہاتوں میں ٪ 100 بجلی کی فراہمی کی وجہ سے زراعت اور مویشی پالن کو صنعتی بنانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

6- 83 فیصد شہروں اور 78 فیصد دیہات میں گیس کی فراہمی کے ساتھ، انقلاب کے بعد 90 فیصد سے زیادہ ایرانی عوام کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔

7- سالانہ 10 لاکھ سے زائد کاروں کی پیداوار اور درآمد شدہ کاروں کے باوجود، خلیج فارس ریفائنری کے کھلنے سے، ان سب کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پٹرول کی فراہمی ہوگی۔

8- کھیلوں کی متعدد سہولیات کی تعمیر میں 50 گنا اضافے کے ساتھ، ہر ایرانی شہری کے پاس کھیلوں کے لیے کم از کم ایک مربع میٹر جگہ ہے۔

9- انقلاب سے پہلے کے مقابلے میں باغات کی پیداوار میں ٪ 20 گنا اضافے کے ساتھ، ان مصنوعات کو صیہونی حکومت اور فرانس جیسے بیرونی ممالک سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

10- اسلامی انقلاب کے بعد ملک کی ٪ 90 خوراک میں خود کفالت اور مصرف میں کئی گنا اضافے کے باوجود، لوگوں کو اپنی ضروریات کی کمی کے بارے میں فکر مند ہونے پر مجبور نہیں ہے۔

11- اسلامی انقلاب سے پہلے ہر 30 ایرانیوں کے لیے ایک گاڑی تھی لیکن اب عوام کی خوشحالی اور قوت خرید میں اضافے کی وجہ سے ہر 4 ایرانیوں کے لیے ایک گاڑی ہے۔

12- 2016 میں عالمی بینک کی رپورٹ اور 2017 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق پابندیوں کے عروج کے وقت ایرانی قوت خرید کے لحاظ سے دنیا میں 18ویں نمبر پر تھے۔

13- اسکول کی عمارت میں نمایاں ترقی کے ساتھ، ملک کے تمام بچوں کو اسکول تک رسائی حاصل ہے۔ جبکہ 1957 میں، ان میں سے صرف ٪ 40 کے پاس یہ امکان تھا۔

14- اسکول سازی کے رجحان کے ساتھ، اوسطاً، ہر 30 طلباء کے لئے ایک کلاس روم ہے، اور وزارت تعلیم نے ملٹی شفٹ اسکولوں کو الوداع کہہ دیا ہے۔

15- اسلامی جمہوریہ ایران میں یونیورسٹیوں کی تعمیر اور ترقی میں 11 گنا کی بے مثال ترقی کے ساتھ، ہر وہ شخص جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں بغیر کسی مشکلات کے حاصل کرنے کا راستہ فراہم ہے۔

16- انقلاب کے بعد، پورے ملک میں ٪95 سے زیادہ لوگوں کو ہیلتھ نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہے۔

17- انقلاب کے بعد ایرانی عوام نہ ہی اب اپنے ملک کے اندر علاج نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہے اور نہ ہی کسی ایرانی مجبوراً علاج کے لیے بیرون ملک جانا پڑے۔

18- انقلاب کے بعد تعلیم، صحت اور علاج میں ہونے والی پیشرفت سے لوگ بہت سی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے محفوظ ہیں۔ وہ لوگ جو بہت سی متعدی بیماریوں میں مبتلا تھے جیسے ہیضہ، تپ دق، چیچک، پولیو، ٹائیفائیڈ وغیرہ۔ اب انہیں مقامی دریافت کی وجہ سے ان بیماریوں سے نجات مل گئی ہے۔

19- مقامی طور پر تیار کی جانے والی 97 فیصد ادویات کی پیداوار میں خود کفالت کے ساتھ، لوگ اپنی ضرورت کی ادویات کے لیے فارمیسیوں کا دورہ کرتے وقت دوائیوں کی کمی کی فکر نہیں کرتے۔

20- 2,200 سرکاری اور نجی بحالی مراکز تک رسائی ملک میں معذور خاندانوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔

21- سماجی ایمرجنسی کے قیام اور آغاز کے ساتھ ہی ایران ان 4 ممالک کے گروپ میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس یہ سماجی نظام ہے۔

22- جینیاتی مشاورت، ویکسینیشن اور اسکریننگ کی خدمات تک لوگوں کی رسائی نے معاشرے میں معذور افراد کی تکالیف کو کم کیا ہے۔

23- جانبازوں اور معذوروں کے لیے طبی اور حیاتیاتی خدمات میں اضافے کے ساتھ، ایران اس گروپ کو خدمات فراہم کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ہے

23- پبلک مقامات میں معذور افراد اور جانبازوں کی نقل و حرکت کے لیے ریمپ، لفٹ، نابیناؤں کے لیے خصوصی ٹریفک لین وغیرہ بنانا، اسلامی جمہوریہ کی فلاحی خدمات میں سے ایک ہے۔

24- انقلاب کے بعد دوران حمل، ولادت، اپنے بچوں کی قبل از وقت موت کے بارے میں ماؤں کی پریشانیاں دور ہو گئی ہیں کیونکہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی شرح انقلاب سے پہلے 200 کیسز فی ہزار پیدائش کے سے انقلاب کے بعد 23 کیسز رہ گئی ہے۔

25- اسلامی جمہوریہ کے خلاف چار دہائیوں سے بڑے پیمانے پر سازشوں کے باوجود، آج ایران کے عوام خطے میں اعلیٰ ترین سلامتی اور امنیت سے لطف اندوز ہیں۔

26- انقلاب کے بعد، ملک میں مستحکم سیکورٹی کے قیام اور محفوظ سڑکوں کی تشکیل سے، سفر اور سیاحت کی مقدار میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

27- اسلامی انقلاب کے معاون اداروں کی موجودگی کی بدولت معاشرے کے پسماندہ افراد اپنی کم سے کم معیشتی زندگی سے مستفید ہوتے ہیں۔

32- ملک کے پنشن اور سماجی تحفظ کے فنڈز 10 ملین سے زیادہ ایرانی گھرانوں کو فلاحی اور مالیاتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

28- 80 ملین ایرانی 80 ملین طبی اور صحت کی خدمات کے دفترچہ ( صحت کارڈ) کے مالک ہیں۔

"صنعت" کے میدان میں اسلامی انقلاب کی کامیابیاں:

1- مجموعی قومی پیداوار میں صنعت کا حصہ ٪ 16 سے ٪ 40 تک بڑھ جانا اسلامی انقلاب کے بعد ایران کی صنعتی میدان ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔

2- ایران کی تیل کے سوا برآمدات 54 ملین ڈالر سے بڑھ کر 31 بلین ڈالر یعنی 57 گنا ہو گئی ہیں۔

3- انقلاب اسلامی نے ایک مصنوعات صادر کرنے والے ایران کو صنعتی، زرعی اور تکنیکی انجینئرنگ خدمات کا برآمد کنندہ بنا دیا ہے۔

4- ایران کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات میں 1957 سے 33 گنا اضافہ ہوا ہے۔

5- ایران ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل ہوئے بغیر دنیا کی 17ویں بڑی معیشت رکھتا ہے۔

6- اسٹیل کی پیداوار 360,000 ٹن سے بڑھ کر 18 ملین ٹن ہوگئی ہے اور 50 گنا بڑھ گئی ہے۔

7- آج ایران اسٹیل اور ایلومینیم کی پیداوار میں دنیا میں 14ویں، سیمنٹ کی پیداوار میں 8ویں اور سیرامک کی پیداوار میں 5ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کے انجن کی تیاری میں 12ویں اور کاروں اور تانبے کی تیاری میں دنیا میں 18ویں نمبر پر ہے۔

8- آٹوموبائل انڈسٹری میں اسمبلی کا کام ٪ 100 سے کم ہو کر ٪ 15 ہو گیا ہے۔

9- انقلاب کے آغاز میں ملک کی ادویات سازی کی صنعت عوام کی ضرورت کی٪ 25 ادویات تیار کرتی تھی، اب ٪ 95 خصوصی ادویات ملک کے اندر تیار کی جاتی ہیں۔

10- ایران چھوٹی ماہی گیری کی کشتیوں کے درآمد کنندہ سے بدل کر سمندر میں جانے والے بحری جہاز بنانے والا بن گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .