بدھ 2 اپریل 2025 - 06:00
انقلاب اسلامی ایران نے ۱۴ صدیوں بعد حکومت دینی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین زمانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کو تاریخ اسلام میں ایک اہم موڑ قرار دیا اور کہا: انقلاب اسلامی ایران نے ۱۴ صدیوں بعد حکومت دینی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بیرجند کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے مدیر کے مشیر برائے امور اہل سنت حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن زمانی نے ۱۲ فروردین (Iranian Islamic Republic Day) کی آمد کے موقع پر کہا: انقلاب اسلامی ایران حکومت دینی کے خوابوں کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں محض جزوی اصلاحات کے لیے قیام نہیں کیا تھا بلکہ بلند آواز میں اعلان کیا کہ اگر حکومت الٰہی راستے سے ہٹ جائے تو دین کا خاتمہ ہو جائے گا۔ آج انقلاب اسلامی بھی اسی آسمانی ندا کا وارث ہے۔

مشاور مدیر حوزہ علمیہ نے نظام اسلامی ایران کے چالیس سالہ داخلی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قائم کردہ امداد کمیٹی کے ذریعہ ۵ ملین مستضعفین کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور خراسان جنوبی جیسے صوبوں میں ۸۰ ہزار ضرورت مندوں کی مدد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی ۵ فیصد سے بڑھا کر ۹۹ فیصد کر دی گئی ہے، ۹۰ فیصد آبادی کو گیس فراہم کی گئی ہے اور آخری سرحدی دیہاتوں تک گیس رسانی کے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جو انقلاب اسلامی کی نمایاں خدمات میں شامل ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین زمانی نے سماجی خوداعتمادی کو کامیابی کی کلید قرار دیا اور کہا: ایران نے عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود فلاحی اعداد و شمار میں امریکہ جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اپنے تئیں ایک بے مثال کارنامہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha