۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ امام خمینی نے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکہ کے غلام رہنے کے بجائے خود اپنی قدموں پر کھڑے ہوں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے امام خمینی نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا امام خمینی شجاعت،ہمت، تقویٰ، سیاسی تدبر اور قوت فیصلہ میں وہ باقی مجتہدین سے منفرد حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دنیا کواستکبار ی قوتوں کے مقابلے میں بیدار کیا اور مضبوط قوت عطا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریبا ً35 فیصد بنتا ہے یہ مسلم آبادی تیل،گیس اور معدنیات جیسے دنیا کے وسائل کا ساٹھ فیصد حصے کے مالک مگر سب سے زیادہ غریب ہیں اس کی وجہ حکمرانوں کی امریکی غلامی اور وسائل کی استکباری قوتوں کے ہاتھو ں لوٹ مار ہے۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ امام خمینی نے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکہ کے غلام رہنے کے بجائے خود اپنی قدموں پر کھڑے ہوں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .