۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ

حوزہ/ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسئلہ ایران اور سعودی عرب کا نہیں بلکہ حق و باطل کا مسئلہ ہے۔ ہر غیرت مند مسلمان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر بے ضمیر مسلمان اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کی جانب سے حضرت امام خمینی کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے "امام خمینی کی نظر میں اتحاد اسلامی اور اس کے فوائد" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رہبرِ کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ علمی کانفرنس سے خطاب کیا۔

تصویری جھلکیاں:  خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کی جانب سے یک روزہ علمی کانفرنس بسلسلہ 32ویں برسی امام راحل

امام خمینی کی نظر میں اتحاد اسلامی اور اس کے فوائد کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ کی رسی کے گرد متحد ہونے کا حکم دیا ہے مگر عرب اور مسلمان حکمران اللہ کی رسی کو چھوڑ کر شیطان کی رسی کے گرد جمع ہوگئے ہیں۔ اسی لئے وہ 39 ممالک کا اتحاد بنا کر وہ شیطان بزرگ امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد تلواروں کا ناچ کرتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ جب کشمیر کے مظلوم مسلمان امت مسلمہ کو اپنی مدد کے لئے بلاتے ہیں اس وقت یہ عرب حکمران مودی کے یار نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد وہ مقدس ہے جو اللہ کی رسی کے گرد ہو مگر آج اللہ کی رسی کو چھوڑ کر شیطان کی رسی کے گرد جمع ہونے والے عرب حکمران غزہ اور فلسطینی عرب سنی مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔ آج فلسطین کے اھل سنت عرب مسلمانوں کے قتل عام پر شیعہ اور سنی عوام ان کے حق میں بول رہے تھے مگر 39 ملکی نام نہاد اسلامی اتحاد اس وقت یمن کے مسلمانوں پر بمباری میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ ایران اور سعودی عرب کا نہیں شیعہ اور سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ حق و باطل کا مسئلہ ہے۔ ہر غیرت مند مسلمان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر بے ضمیر مسلمان اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .