۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ امام راحل حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے یوم وفات پہ اپنے بیان میں فرمایا فرزند زہرا سلام اللہ علیہا نے انقلاب اسلامی ایران کی پاکیزہ بنیاد رکھی جس میں خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا تھا وہ امام زمانہ عج ایک نڈر سپاہی تھے جن کی کوششوں سے تشیع کا خصوصا اسلام کا حقیقی تعارف اور مثبت تصویر لوگوں تک پہنچی ان کی اسلام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی پرنسپل جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد نے امام راحل حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے یوم وفات پہ اپنے بیان میں فرمایا فرزند زہرا سلام اللہ علیہا نے انقلاب اسلامی ایران کی پاکیزہ بنیاد رکھی جس میں خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا تھا وہ امام زمانہ عج ایک نڈر سپاہی تھے جن کی کوششوں سے تشیع کا خصوصا اسلام کا حقیقی تعارف اور مثبت تصویر لوگوں تک پہنچی ان کی اسلام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

آج ان کا یوم وفات ہے جو کہ در حقیقت یوم تجدید عھد ہے ان سے فرزندان اسلام کا یہ وعدہ ہونا چاہیے کہ ان کی سیرت و کردار کو سامنے رکھ کر جس طرح انہوں نے امام زمانہ عج کے ظہور کے لیے راہیں ہموار کی ہم بھی اسی راستے پہ چلیں گے انشاءاللہ

آخر میں دعا ہے کریم اللہ چودہ معصومینؑ کے صدقہ میں ان کے درجات عالی ہیں متعالی فرمائے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .