حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا فضائے مجازی پر آنلائن انعقاد کیا گیا ہے جس میں بین الاقوامی علماء و مفکرین حصہ لیں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس براہ راست بین الاقوامی سیمینار میں علامہ سعید شمس، علامہ امین شہیدی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، سید ثاقب اکبر، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، زوم پلیٹفارم سے مخاطب ہونگے جہاں تہذیب ساز تبدیلی، امت اسلامی اور حقیقی تبدیلی جیسے عناوین پر روشنی ڈالی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سیمینار کا وقت 5جون بروز ہفتہ 9 بجے شب طئے پایا ہے اس لیے شائقین مذکورہ وقت اور تاریخ پر زوم اپلیکیشن کے توسط سے رابطہ برقرار کریں، اس سیمینار سے جُڑنے کے لیے مندرجہ ذیل لینک سے رابطے میں رہیں۔
https://us02web.zoom.us/j/4498998832?pwd=MnZKVWxpTXZ6b1kxcTVSYjRqNXNtQT09
Meeting ID: 449 899 8832
Passcode: AxH377
یہ سیمینار جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نمائندگئ پاکستان اور شارٹ کورس اسٹڈی، انٹرنیشنل المصطفی یونیورسٹی، قم ایران کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے۔