۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام رضا (ع) کا روضہ، صادق آل محمد کے یوم شہادت پر سیاہ پوش

حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کا روضہ مقدس ، امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیاہ پوش ہو گیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسمان امامت و ولایت کے چھٹے آفتاب عالم تاب امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے ، امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کے صحن اور دیگر حصوں کو سیاہ پوش کر دیا گيا ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسب سے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کی پوری فضا سوگوار و عزادار ہے    اور ہرطرف  مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے  ۔ 

روضے کے مختلف حصوں میں سیاہ پرچم اور بینرز لگائے گئے ہيں جس کی وجہ سے حرم کی فضا پوری طرح سوگوار و عزادار ہے   ۔ امام رضا علیہ السلام کے روضے کے  صحن انقلاب کے ایوان طلائي میں " یا صادق آل محمد " کا ایک بڑا سا سیاہ کتیبہ لگایا گيا ہے۔

امام رضا علیہ السلام کے روضے کے زائرین حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے مجالس غم میں شریک اور نوحہ خوانی و سینہ زنی میں مصروف ہیں۔

اس کے ساتھ ہی   زائرین کے ادارے کی طرف سے ، کیک ، دودھ ، کجھور اور روٹی پر مشتمل تبرک  کے پیکیٹس بھی ،  تیار کئے گئے ہیں جنہيں زائرین کے درمیان تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .