حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام بهاءالدین آقا حسینی نے مشرقی آذربائیجان سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حرم کی زیارت کے لئے روانہ ہونے والے زائرین سے ایک نشست میں کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ملت ایران کے عاشق تھے۔ وہ ملت ایران پر بہت اعتماد کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ میرے ہم وطن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ حجاز کے لوگوں یا امام علی (علیہ السلام) کے زمانے میں کوفہ کے لوگوں سے بہتر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے در حقیقت دین اسلام کے مقدسات کا دفاع کیا۔ اس لیے ان کا قیام دائمی اور ابدی ہے۔
شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: دشمن شناسی، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی خصوصیات میں سے ایک تھی اور اس خصوصیت ککی وجہ سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے انتہائی بلند سیاسی اہداف کو حاصل کیا۔