۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید حسن خمینی

حوزہ / حرم امام خمینی کے متولی نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایک زندہ اور خالص حقیقت تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے حرم امام خمینی (رہ) میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس سال امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی مختلف انداز میں منائی جارہی ہے کیونکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے اس برسی کا حرم امام خمینی میں انعقاد نہیں ہو سکا۔ جس کی وجہ سے ہم امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بے شمار عاشقوں سے معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے اور بہت سارے اہداف بھی ان کے مورد نظر تھے۔ وہ ایک عظیم انقلاب برپا کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایک زندہ اور خالص حقیقت ہے۔ اگر ہم امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں ان کی زندگی میں بہت درخشاں نکات نظر آئیں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اہداف میں سے ایک انقلاب اسلامی تھا کہ جسے انہوں نے اپنی بصیرت اور دور اندیشی کے ذریعہ کامیاب کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس کے متعلق فرمایا "یہ انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے نام کے بغیر دنیا کی کسی جگہ میں قابل شناخت نہیں ہے"۔

سید حسن خمینی نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ملت ایران کے لئے عزت و استقلال کے منادی تھے اور انہوں نے ملت ایران کو استقلال، آزادی اور عزت و سر بلندی سے سرفراز کیا۔

انہوں نے آخر میں مرقد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں امام راحل کی 33 ویں برسی میں شرکت کرنے والے داخلی اور غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .