۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
رضا خورشیدی

حوزہ / مدرسہ سفیران ہدایت بجار کے تعلیمی امور کے مسئول نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے ظلم اور استکبار مخالف جذبے سے ہمارے نوجوانوں کو آگاہ کرنا چاہیے اور یہ علماء اور حوزاتِ علمیہ کی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو کے دوران حجت الاسلام رضا خورشیدی نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو حالیہ دنیا میں ایک عظیم رہنما اور مصلح کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مدرسہ سفیران ہدایت بجار کے تعلیمی امور کے مسئول نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اس وقت ظالم شہنشاہی حکومت کے خلاف قیام کیا جب وہ علاقے میں اقتدار کے عروج پر تھے اور یہاں تک کہ اس وقت کوئی بھی سیاست دان سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ پہلوی حکومت کا تختہ الٹ کر حقیقی معنوں میں اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لا سکیں گے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایرانی عوام کی حمایت سے صدیوں بعد حقیقی معنوں میں اور عملی طور پر دنیا میں ایک اسلامی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ایک ایسا نظام متعارف کرایا کہ جس نے مشرقی و مغربی بلاکس کی تمام پیشین گوئیوں اور منصوبوں کو تہہ و بالا کر دیا اور دنیا کو دو قطبی ہونے سے نجات دی۔

حجت الاسلام خورشیدی نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے ظلم اور استکبار مخالف جذبے سے ہمارے نوجوانوں کو آگاہ کرنا چاہیے اور یہ علماء اور حوزاتِ علمیہ کی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .