پیر 10 فروری 2025 - 18:55
انقلاب اسلامی نے طاغوتی اور مغربی جمہوریت کے نام پر رائج ظالمانہ نظام کا خاتمہ کیا

حوزہ/ ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے دینی حکمرانی کو اسلامی حکومت کے قیام کی لازمی شرط قرار دیا اور کہا: دینی حکمرانی کے تحقق کے لیے فقہی اور فکری سرگرمیوں کو حوزات علمیہ کی توجہ کے ساتھ انجام پانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے مدرسہ فقاہت عالم آل محمد (ص) میں منعقدہ "مدرسہ زمستانہ فقہ حکمرانی" کی اختتامی تقریب میں خطاب کے دوران انقلاب اسلامی کے چھیالیسویں سالگرہ اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداه کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تبریک پیش کی۔

انہوں نے فقہ حکمرانی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینی حکمرانی ان جدید موضوعات میں سے ایک ہے جو حالیہ عرصے میں علوم سیاسی کے میدان میں زیر بحث آیا ہے جبکہ اس سے قبل لبرل ڈیموکریسی کے دائرے میں حکومت کا موضوع مطرح تھا، نہ کہ حکمرانی۔

انقلاب اسلامی نے طاغوتی اور مغربی جمہوریت کے نام پر رائج ظالمانہ نظام کا خاتمہ کیا

انہوں نے کہا: عوام کی قربانیوں اور فداکاریوں اور امام راحل رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت کے ساتھ انقلاب اسلامی تشکیل پایا۔ امام راحل رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت اور عوام کی موجودگی کے ساتھ ایک ایسا فاتح انقلاب وجود میں آیا جو اپنی کامیابی کے تسلسل میں دنیا کی کسی بھی حالیہ بڑی انقلابی تحریک حتیٰ کہ انقلابِ کبیر فرانس سے بھی قابلِ موازنہ نہیں۔

آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے کہا: انقلابِ اسلامی اپنی کامیابی اور مسلسل فتوحات کے لحاظ سے آج کی عالمی تحریکوں میں بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی نے طاغوتی نظام اور مغربی جمہوریت کے نام پر رائج ظالمانہ حکومت کا خاتمہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں عوام محور اور اسلامی نظام کا قیام عمل میں آیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha