۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله خاتمی در جمع مردم بجنورد

حوزه/ امام جمعہ تہران نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج امام خمینی (رح) کے برجستہ جانشین امام خامنہ ای مدظلہ، امام راحل کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور تمام دشمنوں کے مدمقابل ڈٹ کر اسلامی معاشرے کی قیادت کر رہے ہیں، کہا کہ امام خمینی (رح) ایک لازوال حقیقت کا نام ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن اور امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے بجنورد نامی ایرانی شہر میں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام بزرگوار یہ ایک لازوال حقیقت ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا نام اور چہرہ عالمگیر ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کے ارادے سے یہ سلسلہ اب تک جاری ہے، مزید کہا کہ انتہائی خراب اور نازک ترین صورتحال میں پرامید اور کرسکوں اور مایوسی کا شکار نہ ہونا، دشمنوں کی جانب سے شدید بمباری اور تباہیوں کے باوجود بھی حق و سچ پر ڈٹ کر قائم رہنا، امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کی نمایاں خصوصیات میں سے تھا۔

مجلسِ خبرگان رہبری کے سینئر رکن نے رواں سال ایران میں رونما ہوئے واقعات اور فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ غدارانہ اور مجرمانہ فسادات سے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی نہ ہی آپ مایوس ہوئے اور یہ امام خمینی (رح) کے مکتب سے ماخوذ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خصوصیات میں سے ایک ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ امام بزرگوار (رح) اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی زندگی میں مایوسی کا کوئی راستہ نہیں ہے اور خدا کے حکم اور مشیت سے مشکلات اور مسائل جلد ختم ہو جائیں گے۔ خستہ ناپذیر اور انتھک، امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی عملی خصوصیات میں شامل ہے۔

امام جمعہ تہران نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی استکبار کے خلاف طویل جدوجہد کے دوران، حق کے مؤقف پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح قائم رہنا امام خمینی (رح) کی عملی زندگی میں موجود تھا، مزید کہا کہ ہمیں امام کی برسی کے موقع پر ان سے مزاحمت و مقاومت کا درس لینا چاہیئے اور یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جس پر رہبرِ انقلابِ اسلامی بھی پوری طرح سے یقین رکھتے ہیں اور اس پر تاکید کرتے ہیں۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مزید کہا کہ آج امام خمینی (رح) کے برجستہ جانشین امام خامنہ ای مدظلہ، امام راحل کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور تمام دشمنیوں کے مدمقابل ڈٹ کر اسلامی معاشرے کی قیادت کر رہے ہیں، کہا کہ امام خمینی (رح) ایک لازوال حقیقت کا نام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .