۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
زاهددوست

حوزہ / ایران کے شہر خورموج کے امام جمعہ نے کہا: امام خمینی (رح) "کامل الایمانی" کی مکمل مثال ہیں جو خود اپنے آپ میں ایک پوری امت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، شہر خورموج کے امام جمعہ حجت الاسلام علی زاہددوست نے 15 خرداد کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران امام راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ "کامل الایمانی" کی مکمل مثال ہیں جو خود اپنے آپ میں ایک پوری امت ہیں۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتب اور سیرت سے آشنائی انتہائی ضروری بلکہ "اوجب واجبات" میں سے ہے۔

حجت الاسلام علی زاہددوست نے کہا: آج ہمارے لیے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بہترین معرّف حضرت خامنہ ای مدظلّہ ہیں۔ جو بھی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو مکمل طور پر جاننا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ رہبر معظم کے کلام کی طرف رجوع کرے۔

امام جمعہ خرموج نے کہا: قرآن پاک سے انس، دعاؤں کی قرائت میں تسلسل، فقہ میں اعلمیت، سیاسی بیداری کے لحاظ سے سرفہرست، اپنا موقف بیان کرنے میں کشادہ دلی اور جرأت مندی کا ہونا اور روزمرہ کے پروگرامز میں درست نظم و ضبط، لوگوں پر سچا یقین، اپنے فرائض اور ذمہ داریوں پر مبنی اقدام اور عمل، معاشرے کو امید دلانا، دینی و حکومتی معاملات میں خدا پر یقین وغیرہ رہبر معظم انقلاب کی شخصیت کی بعض خصوصیات ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .