۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / ملبورن کے امام جمعہ نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ وہ شخصیت تھے جن کے بارے میں ناقص قلم شائد من و عن نہ لکھ پائے اور نہ ہی ان کی شخصیت کے بارے میں بیان کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملبورن کے امام جمعہ حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 33 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی تعزیتی پیغام میں کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایک نظام، ایک فکر اور نظریہ، ایک سوچ اور ایک انقلاب کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

آسٹریلیا میں نمائندہ مجمع تقریب بین المذاھب نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ وہ شخصیت تھی جب دنیا خصوصا عالم اسلام میں اپنے دشمن کی پہچان نہ تھی اور ایک دوسروں کے مفادات کی خاطر دوستیاں عروج پر تھیں تو اس وقت انہوں نے عالم اسلام کے رہنماؤں کے ضمیروں کر جھنجھوڑا اور بیدار کیا کہ آپ کا دشمن امریکہ اور اسرئیل ہے۔

انہوں نے کہا: امریکہ مردہ باد کے موسس حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ یہ وہ شخصیت ہیں کہ اگر علمی میدان میں دیکھیں تو دنیا میں ان کا کوئی ثانی نہیں ملتا جو اتنی علمی و سیاسی شخصیت ہو۔ علم کلام ہو یا فلسفہ یا عرفان یا سیاسی میدان؛ ہر موضوع پر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایک دانشگاہ اور یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے تھے۔

ملبورن کے امام جمعہ نے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جب تحریک انقلاب شروع کی تو اس وقت کا استعمار شاہ پہلوی کو اندازہ نہ تھا کہ ایک مدرسہ فیضیہ کا طالب علم مجھے ایران سے بھاگنے پر مجبور کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا: درحقیقت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مدد شامل تھی کیونکہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اپنے نام یا حکومت و سلطنت کے لیے جدوجہد نہیں کر رہے تھے بلکہ ایک الہی نظام اور الہی فکر کو پھیلانے کے لیے میدان میں نکلے تھے۔ یہی وجہ ہے آج دنیا میں کہیں بھی انقلاب کا نام لیا جاتا ہے تو وہ خمینی اور اسلامی انقلاب سے پہچانا جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: اس پورے نظامِ الہی اور نظامِ فکر کو دور حاضر میں سید علی خامنہ کی قیادت میں دستہ ہراول کی حیثیت سے یہ قافلہ رواں دواں ہے۔ یہ نام تو ظاہری طور پر دو ہیں: خمینی اور خامنہ ای؛ لیکن حقیقت میں یہ شخصیتیں ایک جسم ہیں کیونکہ فکر سوچ وہی اور راستہ وہی ہے جس کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے شروع کیا تھا۔ ان شاءاللہ یہ سفر قیامت تک جاری و ساری رہے گا اور استعماری اور طاغوتی فکر کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے جد امام حسین علیہ السلام کی سیرت کو دنیا کے کونے کونے تک پہچانے اور فلسفۂ کربلا کو آنے والی نسل تک عام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں ہر جگہ مکتبِ اہل بیت اور مکتبِ حسینی نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے اسرائیل اور سعودی عرب خوف زدہ ہیں۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیتیں کبھی مرتی نہیں ہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں کیونکہ فکر، نظریہ اور کردار کبھی مرتا نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .