۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما نے کہا: موجودہ ملکی بحران میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے گزشتہ دونوں وفاقی وزیر سید خورشید علی شاہ سے ملاقات کے دوران ملکی موجودہ مذہبی و سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ ملکی بحران میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جس نازک دور سے ملک گزر رہا ہے بہت ہی تشویشناک ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہی ہے۔ غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا: موجودہ حکمران ملک کو در پیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے اور عوام کی فلاح بہبود کے لیے تمام جماعتوں سے مل کر پالیسیاں بنائیں۔ جس سیاسی بحران سے ملک گزر رہا ہے لوگوں کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہو ئے حکمرانوں کو متوجہ کیا کہ گزشتہ محرم الحرام میں ماضی کے حکمرانوں نے بانیانِ مجالس، متولیان، عزاداروں پر جھوٹے بے بنیاد مقدامات اندراج کئے اور مجالس جلوسوں کے لیے مشکلات پیدا کیں اور امن پسند مومنین کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم موجودہ حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ محرم الحرام سے قبل تمام مقدامات کو خارج کیا جائے اور امن پسند علماء و ذاکرین و مومنین کو فورتھ شیڈول سے خارج کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .