اتوار 2 مارچ 2025 - 17:33
علامہ اشفاق وحیدی کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان اور سابق ممبر بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی حکومت پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے آئی جی اسلام آباد سید ناصر رضوی سے ملاقات  کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور سابق ممبر بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی حکومت پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے آئی جی اسلام آباد سید ناصر رضوی سے ملاقات کی۔ جس میں ملک میں امن و امان خصوصا اسلام آباد رمضان المبارک میں اتحاد و وحدت، بھائی چارے کی فضاء کے پیغام کو اور عوام کے دلوں کو جوڑنے پر گفتگو کی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے آئی جی اسلام آباد سید ناصر رضوی کی امن و امان کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: ایسے عناصر جو ملک پاکستان بالخصوص دارالخلافہ اسلام آباد میں انتشار پھیلانے چاہتے ہیں، ہر پلیٹ فارم سے ان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملک کی سالمیت دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے تعاون کیا تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے بھی یقین دلایا کہ ماہ رمضان المبارک میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha