پیر 17 فروری 2025 - 19:03
دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور سابق ممبر بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی حکومت پاکستان علامہ اشفاق وحیدی کی بری امام اسلام آباد میں پیر سید علی حیدر گیلانی سے ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات میں پیر علی حیدر گیلانی نے علامہ اشفاق وحیدی کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا اور اتحاد و وحدت، اخوت و بھائی چارے، امن و امان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان سے دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ایک پرچم تلے جمع ہونے کو دور حاضر کے لیے ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا: جو عناصر مذہب کے نام پر عوام میں تفریق ڈال رہے ہیں ان عناصر کے خلاف حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔

پیر سید علی حیدر گیلانی نے علامہ اشفاق وحیدی کی امن و امان اور اتحاد و وحدت کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قرآنی پیغام کو معاشرے میں عام کیا جائے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے حکومت اور انتظامیہ پاکستان آرمی کی نگرانی میں شرپسند عناصر کے خلاف تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرچ آپریشن کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha