حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی اور بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی کے ممبران جناب حافظ اقبال رضوی جاوید علی شاہ بابو سجاد عمران کا راولپنڈی میں کرسچن کمیونٹی کے مرکزی چرچ میں مسٹر ڈاکٹر جوزف بشپ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں علامہ اشفاق وحیدی نے کرسچن کمیونٹی کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی ۔
انہوں نے کہا: پاپ فرانسس نے جس انداز میں دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیا اسے تمام مذاہب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: کرسچن کمیونٹی کے رہنماء کی ذمہ داری ہے کہ جس مشن کے لے پاپ فرانسس جدوجہد کرتے رہے اسے جاری و ساری رکھنے کی کوشش کرتے رہیں تاکہ دنیا میں امن محبت اتحاد وحدت کو فروغ مل سکے۔
انہوں نے کہا: کرسچن کمیونٹی کے اس دکھ اور غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔










آپ کا تبصرہ