حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسٹر ڈانیئل نے اپنے کالج کے تمام اساتذہ اور انتظامہ کے ساتھ علامہ اشفاق وحیدی کا پرجوش استقبال کیا۔ کالج کی تمام انتظامیہ اور اساتذہ نے وفد کو مفصل بریفنگ دی۔
علامہ اشفاق وحیدی نے تمام کلاسز کے وزٹ کے ساتھ ساتھ طلباء سے ملاقاتیں کر کے کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر مفصل گفتگو کی اور کہا: آج کے اس دور میں ایسے نوجوانوں اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ منسلک کرنا وقت کا تقاضا ہے تاکہ ایسے بچے احساس کمتری سے نکل کر معاشرے کا ایک بہترین انسان بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں دشمن عناصر چاروں طرف سے آزادی کے نام پر تعلیم پر حملہ آور ہیں تاکہ نوجوان نسل کو علم سے دور رکھا جائے اور اسلامی معاشرہ ترقی نہ کر سکے۔
یاد رہے یہ یہ علمی مرکز بین الاقوامی سطح کا حامل ہے جہاں تمام مسلم اور غیر مسلم کمیونٹی آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ سے تعاون کرتی ہیں۔
مسٹر ڈانیئل اور اس کی ٹیم نے علامہ اشفاق وحیدی اور وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آپ کا وزٹ ہمارے کالج کی تقویت کا باعث بنے گا۔
قابل ذکر ہے کہ وفد میں سید جاوید علی شاہ، بشیر علی زیدی اور برادر وقار شامل تھے۔










آپ کا تبصرہ