حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت اسلام اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا کے کیپیٹل شہر کانبرا امام حسن ع سنٹر میں مدرسہ علمیہ کے طلباء میں تقسیم انعامات کی منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن کا ہدف یہ ہے کہ نوجوان نسل کو علم سے دور رکھا جائے تاکہ جاہلیت میں اضافہ ہو اور وہ ان پر حاکمیت کرتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا: جامعة المصطفی یونیورسٹی پر پابندی انہی پالیسیوں کا ایک تسلسل تھا لیکن یاد رہے کہ تعلیم کے ذریعہ ہمیں اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے اور شعور سے نوجوان نسل کو آشنا کرانا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے علوم معصومیں ع کو تمام طبقات تک رسائی کے لئے اوّلین ترجیح قرار دیا جس کے ذریعہ معاشرہ سے برائیوں اور اندھیروں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے کہا: اللہ نے ہمیں ایسے رہنما اور رہبر عطا کیے ہیں جن کے بارے میں اللہ کے حبیب نے فرمایا ہے کہ "میں علم کا شہر ہوں اور علی ع اس کا دروازہ ہے"۔