حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآن شناسی اور دین شناسی کے ذریعے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے، مظلوموں محروموں کا مدد گار قرآن اور دین الہی ہے، جو قومیں اپنے دین اور نظریات کا تحفظ کرتی ہیں وہی کامیاب و کامران ہوتی ہیں، انسان سازی کا بہترین مرکز قرآن اور اسلام ہے، دنیا سے ظلم دہشتگردی معاشی بحران دین اور مذہب سے دور رہنے کا نتیجہ ہے۔
اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں خطبہ نماز جمعہ میں اجتماع کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتیں قوم کے نوجوان کو آزادی کے نام پر دین اور مذہب سے دور رکھنے کے لیے سرمایہ لگا رہی ہیں، تا کہ معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی زندگی نہ گزار سکے اور طاغوت اپنی سیاست کرتا رہے۔
ادور حاضر میں نوجوان نسل کے لیے بیداری کی ضرورت ہے
اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہمیں ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کا تعلیم کے ذریعہ شعور کو پروان چڑھانا ہوگا تاکہ مظلومین محرومین خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں، قرآن اور دین الہی انسان کی ہدایت اور رہنمائی کرتا ہے، اپنے بجوں کو قرآن اور مذہب سے روشناس کرنا ہماری اولین ترجیع ہے۔
امام جمعہ میلبورن نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے مفاد کی خاطر اور کرسی کو حاصل کرنے کے لیے سیاست کی ہے، عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے ظلم بے روزگاری مہنگائی دھشتگردی اور معاشی بحران میں اضافہ ہوا۔