۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ/ آج عالم اسلام میں جو اسلام کی صحیح اور نمائندگی نظر آتی ہے وہ امام خمینی رح کی جدوجہد اور مثبت فکر کی وجہ سے ہے، یہی وجہ ہے آج اسلامی نظام جمہوریت اور انسانی حقوق کے خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبرون حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں خطبہ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ سیاسی اور مذہبی قوتیں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں روز بروز انسانی قتل عام معاشی قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے،اسرائیل خطے میں امن امان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، مثبت سوچ اور فکر معاشرے میں بہترین انسان سازی کے لئے مدد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے ہمیشہ مشکلات میں اضافہ کیا ہے جس سے دنیا کا ہر ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور غیر مستحکم نظر آتا ہے۔

مزید کہا کہ آج عالم اسلام میں جو اسلام کی صحیح اور نمائندگی نظر آتی ہے وہ امام خمینی رح کی جدوجہد اور مثبت فکر کی وجہ سے ہے، یہی وجہ ہے آج اسلامی نظام جمہوریت اور انسانی حقوق کے خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔

امام جمعہ نے ماہ شعبان کو دعا مناجات کے ذریعہ قرب الہی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ ماہ رسول خدا کے ساتھ منسوب ہے ہمیں ان ایام میں تزکیہ نفس خود سازی کر کے ماہ مبارک کے لیے آمادہ ہونا چاہۓ۔

مولانا اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان کے موجودہ حالات پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں محاظ آرائی کی بجائے اور غیر اخلاقی زبان استعمال کیے بغیر ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے پرہیز کریں اور عوامی مشکلات انتہا پسند دھشت گردی مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کے لیے اپنا ایجنڈا اور پالیسایاں بنائیں، اگر یہی حالات رہے تو ملک معاشی بحرانوں سے نہیں نکل پائے گا اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .