۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: استعماری طاقتوں نے ہمیشہ عوام کو بھکاری بنانے کی پالیسیاں بنائیں جس کی وجہ سے روز بروز  غربت اور مشکلات میں اضافہ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن، آسٹریلیا کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: استعماری طاقتوں نے ہمیشہ عوام کو بھکاری بنانے کی پالیسیاں بنائیں جس کی وجہ سے روز بروز غربت اور مشکلات میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا: تمام ممالک کے حکمران نوجوانوں کے لیے تعلیم اور شعور اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ معاشرہ سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ غریب اور نادار محروم طبقے نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانی دی ہے۔ ان ایام میں امام زمانہ عج کے ظہور کے لیے دعا کریں تاکہ عادلانہ اور منصافانہ نظام قائم ہو سکے۔

ملک پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو سرہاتے ہیں، امید ہے اس فیصلے سے سیاسی رسہ کشی کا کھیل ختم ہو جائے گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے امید ظاہر کی کہ آنے والی نئی حکومت عوام کی مشکلات کے حل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی اور اپنی حکومت کا ان عناصر کو حصہ نہیں بنائے گی جو دہشت گردی یادہشت گردوں گروہوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: سپریم کورٹ نے جس طرح سیاسی بحران ختم کرنے پر سوموٹو ایکشن لیا اسی طرح دہشتگردی میں ملوث اور مجرموں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .