۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ ماہ رمضان المبارک جہان تزکیہ نفس مناجات دعا کے مہینے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی  اور بیت المقدس پر غاصب اور جنایت کاروں کے خلاف آواز بلند کرنے کا پیغام لاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ السلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے میلبورن کے العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں خطبہ نماز جمعہ کے اجتماع سے ماہ رمضان کی آمد پر اپنی وعظ و نصیحت میں کہا کہ ماہ رمضان المبارک جہان تزکیہ نفس مناجات دعا کے مہینے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر غاصب اور جنایت کاروں کے خلاف آواز بلند کرنے کا پیغام لاتا ہے، اس ماہ میں انسان اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے، روزہ احساس کا نام ہے جب انسان روزہ رکھتا ہے تو اس میں غریبوں اور محروموں کا احساس پیدا ہوتا ہے یہ روزہ کی قبولیت کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق اسرائیل کا ناجائز اور غیر قانوں بیت المقدس پر قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اور ان کی مدد کے لیے آواز بلند کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ عالم اسلام میں اپنے حقوق کی حاصولی اور بیت المقدس کو آزاد کرانے شعور پیدا ہو سکے۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ دور حاضر میں استعمار سے بیزاری اور عوام کو ان کے ہتھکنڈوں سے آگاہی بہت ضروری ہے تا کہ عالم اسلام کے حکمران اپنے دشمن کو پہچان سکیں،اقوام متحدہ تمام مذاہب کے مقدسات کی آزادی اور ان کے احترام کے لیے اقدامات کرے اور اسرائیل سے قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے جدوجہد کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .